Friday, October 19, 2018

موسم سرما کی آمد آمد،نزلہ ، زکام ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کا طریقہ یہ طریقہ آزمائیں آپ ڈاکٹر کے پاس اور دوائیوں پر پیسے خطر کرنے سے بچ جائیں گے

موسم سرما کی آمد آمد،نزلہ ، زکام ہونے سے پہلے ہی اس سے بچنے کا طریقہ یہ طریقہ آزمائیں آپ ڈاکٹر کے پاس اور دوائیوں پر پیسے خطر کرنے سے بچ جائیں گے

 19 Oct, 2018 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(نیو زڈیسک)موسم سرما کی آمد آمد ہے بلکہ یوں کہیں کہ مختلف علاقوں میں سردی نے ڈیرے جمالیے ہیں تو غلط نہیں ہوگا لیکن جہاں سردی اپنے ساتھ حسین موسم اور خوشگوار شامیں لے کر آتی ہے وہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں بھی عام ہوجاتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایسی ترکیب بتائیں گے جسے اپنا کر آپ نزلہ زکام سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔نزلہ اورزکام موسم کی تبدیلی کے ساتھ آتا ہے لیکن اس سے خود کو محفوظ رکھنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے وہیں روک دیا جائے جہاں یہ شروع ہوا تھا اور یہاں 5 ایسے طریقے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ اسے روک سکتے ہیں۔وٹامن ڈی حاصل کریں تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے انہیں نزلہ، زکام کی شکایتیں زیادہ ہوتی ہیں۔ اب یہاں یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ وٹامن ڈی کا نزلہ زکام سے کیا تعلق ہے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ وٹامن ڈی انفیکشن سے لڑنے کے نظام میں مدد فراہم کرتا ہے اور آپ اپنی خوراک سے بھی اس کی کافی مقدار حاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور صحیح خوراک لینی چاہیے۔ہاتھوں اور چہرے کو صاف رکھیں ہوسکتا ہے آپ نے کبھی اس بات پر غور نہ کیا ہو لیکن آپ اپنے چہرے کو کئی مرتبہ چھوتے ہیں اور 2016 میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اوسطاً ایک شخص ہر گھنٹے میں 16 مرتبہ اپنے چہرے کو چھوتا ہے۔تاہم اس ایک گھنٹے کے دوران ہم کئی چیزیں کرتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے مختلف چیزوں کو چھوتے ہیں، جسسے وائرس پہلے ہمارے ہاتھ اور پھر چہرے یا منہ کو چھونے سے ہمارے نظام میں باآسانی داخل ہوجاتا ہے، لہٰذا ہمیں نہ صرف اس میں احتیاط کرنی چاہیے بلکہ لوگوں سے ہاتھ ملانے سے بھی بچنا چاہیے۔ لہٰذا ہاتھوں کا صحیح طریقے سے دھونا ضروری ہے اور کم از کم 20 سیکینڈ تک ہاتھ دھونے چاہییں اور اگر ہاتھ نہ دھوسکیں تو سنیٹائز کا استعمال کرنا چاہیے۔ 

No comments:

Post a Comment